لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی مخالف لاڑکانہ عوامی اتحاد کا اجلاس

بدھ 11 جولائی 2018 20:48

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی مخالف لاڑکانہ عوامی اتحاد کا اجلاس کنوینر اور سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور علی عباسی کی زیر صدارت ولید محلہ میں منعقد کیا گیا جس میں سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی، ایم ایم اے سندھ کے صدر اور جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو، معظم علی عباسی، عادل الطاف انڑ، سید اکبر حسین شاہ راشدی، اللہ بخش انڑ، سردار ظفر علی سانگی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ڈی اے کی جانب سے 21 جولائی پر لاڑکانہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پیر سائین پگاڑہ سمیت رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کی کامیابی کے لیے حاجی منور علی عباسی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبر ظفر حسین سانگی اور دیگر ہونگے۔ اس موقع پر حاجی منور علی عباسی کا کہنا تھا کہ 21 جولائی پی جی ڈی اے کی جانب سے لاڑکانہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں پیر سائین پگاڑہ سمیت پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔