کراچی میں فوری طورپر تیز بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

بدھ 11 جولائی 2018 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں فوری طورپر تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اس ہفتے کراچی میں صرف بونداباندی رہے گی۔جب بونداباندی بڑھ جاتی ہے تو اس کو ہلکی بارش کہاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے واضح کیاکہ کراچی میں ہفتے بھرتک اچھی بارش نظر نہیں آرہی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 یا 20 جولائی کے بعدہی بارش کاکوئی سسٹم بن سکتاہے اورابھی یہ سسٹم قدرے دورہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ موسمی تبدیلیاں بہت تیزی سے ہوتی ہیں،یہ معلوم ہورہاہوتاہے کہ جیسے یہ سسٹم یہاں آرہاہے مگر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہی بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :