Live Updates

ظالموں کواللہ کی پکڑاورخوف سے ڈرنا چاہیے،والدہ نوازشریف

میرے بچوں کو”ووٹ کوعزت دو“کا نعرہ لگانےکی سزا دی جارہی ہے، پاکستان کا بیٹا کل وطن واپس آرہا ہے، میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی،میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔سابق وزیراعظم نواز کی والدہ شمیم بیگم کا ویڈیو پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 17:05

ظالموں کواللہ کی پکڑاورخوف سے ڈرنا چاہیے،والدہ نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم نے اپنے بیٹے کی محبت میں کہا کہ پاکستان کا بیٹا کل وطن واپس آرہا ہے،میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی،میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے عوام کیلئے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹاکل اپنے وطن جس کواس نے روشن بنایا ہے ۔

وہ کل وطن واپس آرہا ہے۔تاکہ میں پھر سے اس کاماتھا چوم سکوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تینوں کوجیل نہیں جانے دوں گی۔ اگر ان جیل بھیجا گیا تومیں بھی ساتھ جیل جاؤں گی۔میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا۔ظالموں کواللہ کی پکڑ اور خوف سے ڈرنا چاہیے۔

شمیم بیگم نے کہا کہ عدالت نے خود فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن ثاب نہیں ہوئی۔ توپھرمیرے بچوں کو سزا اس بات کی دی جارہی ہے۔میرے بچوں کوصرف ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانے اور ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔

نیب نے کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم نوازشریف کل جمعہ کوشام سوا چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ جس کے ساتھ ہی نگراں پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ گزشتہ شب رات گئے تک ن لیگ کے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کوکارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نوازشریف کا کل ہر صورت استقبال کریں گے۔انتظامیہ کوخبردار کرتا ہوں کہ ظلم اور زیادتی کرنے سے باز رہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔26 جولائی کوہماری حکومت آئے گی اور ہم انصاف کریں گے ظلم کرنے والے جیل میں ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات