نواز لیگ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گی، فرمان علی خادم

جمعرات 12 جولائی 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ عوام 25 جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم میں نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فرمان علی خادم نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے خلاف جھوٹی خبروں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی بد ترین کرپشن کی وجہ سے صوبہ سندھ آ ج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پانی، بجلی، گیس، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔