ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں ،ْ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید بلور فیملی قربانیوں کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم سے کھڑی ہے ،ْ

جمعرات 12 جولائی 2018 18:14

ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ ..
پشاور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔ جمعرات کو سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ شہید ہارون بلور کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی، اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلور فیملی قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم سے کھڑی ہے، ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور نفرت و انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں، انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔واضح رہے کہ منگل کے روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔