Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز کو لاہور کی بجائے اسلام آباد لے جائے جانے کا امکان

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر کارکنوں کے اجتماع اور جلوسوں کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت کا مختلف آپشنز پر غور شروع، عوامی رد عمل اور ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے نواز شریف کو لے کر آنے والی پرواز کو لاہور کی بجائے براہ راست نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کروائے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 00:39

نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز کو لاہور کی بجائے اسلام آباد لے جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے حوالے سے لاہور اور راولپنڈی میں کارکنوں کے اجتماع اور جلوسوں کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں رات گئے تک اعلیٰ سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہا جس میں یہ بھی تجویز کیا گیا کہ عوامی رد عمل اور ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے نواز شریف کو لے کر آنے والی پرواز کو لاہور کی بجائے براہ راست نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا جائے۔

حکومت کی گوں مگوں کی کیفیت کی وجہ سے راولپنڈی پولیس و انتظامیہ جمعرات کی رات گئے تک ممکنہ جلوس اور بڑے استقبال کے حوالے سے کوئی سکیورٹی پلان جاری کر سکی نہ ہی موٹر ویز و ہائی ویز پولیس عام افراد کی سہولت کے لئے کوئی ٹریفک پلان یا پالیسی جاری کر سکی۔

(جاری ہے)

ادھر الیکشن کمیشن کی ہدایات پر انتخابی تبادلوں کے تحت راولپنڈی میں نو تعینات شدہ ایس ایچ اوز کے علاوہ بعض افسران بھی اپنے تھانوں کی حدود کی تصدیق کرتے رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور ان کی بیٹی اتحاد ایئر ویز کی پروازای وائی018کے ذریعے لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے جہاں سے آج (بروز جمعہ) اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 243کے ذریعے ابوظہبی سے شام 6بجکر15منٹ پرلاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچیں گے اس ضمن میں ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے طیارے کی لاہور لینڈنگ سے قبل صورتحال کے تحت آخری لمحات میں طیارے کو لاہور کی بجائے براہ راست نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی جانب ڈائیورٹ کرنے کے امکانات بھی موجود ہیں اور ایسی صورت میں یہ بھی ممکن ہے کہ ہیلی کاپٹر کا آپشن استعمال ہی نہ کیا جائے ادھریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے سامنے ہیلی پیڈکے لئے جگہ تیار کر لی ہے جہاں پر گزشتہ روزہیلی کاپٹرکی آزمائشی لینڈنگ بھی کی گئی تاکہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ذرائع کے مطابق مجوزہ ہیلی پیڈسے اڈیالہ جیل کاداخلی دروازہ200میٹرکے فاصلے پر ہے اورنواز شریف اور ان کی صاحبزادی کوہیلی پیڈسے جیل منتقلی کے لئے بکتربندگاڑیوں کااستعمال کیاجائیگاجبکہ ضلعی پولیس لیگی کارکنوں کے استقبالی جلوسوں اور کسی بھی قسم کے ممکنہ رد عمل سے بچائو کے لئے اہم پوائنٹس کا تعین بھی نہ کر سکی تاہم ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مری روڈ،ائیر پورِٹ،اٹک،جہلم اورچکوال کے داخلی وخارجی راستوں پر لیگی احتجاج زور پکڑ سکتا ہے کیونکہ مسلم لیگی قیادت نے حکومتی و انتظامی رد عمل کی صورت میں جی ٹی روڈ بلاک کرنے کے علاوہ مظفر آباداورپشاور سے راولپنڈی کے داخلی راستوں پر بھی احتجاج کی تیاری کر رکھی ہے ادھر جمعرات کی رات تک موٹروے بند کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے تھے موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق احکامات جاری ہونے کی صورت میں عوام کو آگاہ کیا جائے گانواز شریف کے استقبال کے لئے مسلم لیگ ن راولپنڈی نے صبح ساڑھی8بجے سکستھ روڈ سے جلوس کی شکل میں لاہور روانگی کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لئے مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت اور انتخابی امیدوار ضمانتیں کروانے کے بعد بھی روپوش رہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات