پولیس کے ناکے اور دعوے بے سود‘ تھانہ پولیس کوٹلی کے پوش ایریا سے دوران نماز پھر موٹر سائیکل چوری

پولیس نے درخواست کی روشنی میں ہائوسنگ اسکیم میں لگے کیمروں کی چھان بین شروع کر کے موٹر سائیکل چوروں کی تلاش شروع کردی

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پولیس کے ناکے اور دعوے بے سود ثابت تھانہ پولیس کوٹلی کے پوش ایریا سے دوران نماز پھر موٹر سائیکل چوری پولیس تھانہ کوٹلی چوری کی وارداتوں کو روکنے اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام موٹر سائیکل چور روزانہ کی بنیاد پر اپنا کام دیکھانے لگے تفصیلات کے مطابق ،،این این آئی ،،کو پولیس کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلفام ولد راجہ شبیر ساکن کرتوٹ نے تحریری درخواست دی کی وہ گذشتہ روزوہ نماز کی ادائیگی کے لیے ہاوسنگ اسکیم کی کول مسجد کے باہر اپنا125موٹر سائیکل کھڑ ا کر کے کیا نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل کر دیکھا کے اس کا موٹر سائیکل غائب تھا کافی تلاش کے باوجود نہ مل سکا جس پر پولیس نے درخواست کی روشنی میں ہائوسنگ اسکیم میں لگے کیمروں کی چھان بین شروع کر کے موٹر سائیکل چوروں کی تلاش کے لیے ٹیم نے کام شروع کر دیا چور کیسے دیدہ دلیری سے کوٹلی سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے جانے میں کامیاب ہو تے ہیں اور پولیس کو خبر تک نہیں جبکہ کوٹلی شہر میں تھانہ پولیس کا ڈی ایف سی ،معاون ڈی ایف سی ،ایس ایچ او کے کارخاص اور مخبر اور دیگر ہمہ وقت جرائم پیشہ افراد کی نگرانی پر بھی معمورہونے کے باوجود چور اپنا کام دیکھا جاتے ہیں جبکہ ایس ایچ او سہیل یوسف کی تعیناتی کے بعد موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی اوردیگر جرائم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاعوام میں بے چینی اور کوٹلی تھانہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی -