Live Updates

انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:09

انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر ہونے والے دہشتگردانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں جن کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی سمیت دیگر موجودہ مسائل کے حل، پانی کی قلت کے خطرے کو کم کرنے اور ملکی معیشت کے فروغ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مستونگ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے بے گناہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی کیونکہ ہماری جماعت ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر تنقید نہیں کی تاہم اس نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات