گنداخہ میں پانی کا شدید بحران ہے اس سے بخوبی آگاہ ہوں ،مسئلے کو حل کرنیکی ہو پوری کوشش کروں گا ،میر ظفراللہ خان جمالی

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا کہ گنداخہ میں پانی کا شدید بحران چل رہا ہے ،اس سے بخوبی آگاہ ہوں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ یہ مسئلہ حل ہو گنداخہ تحصیل کے دورے پر میں اپنے ساتھ دونوں امیدواروں کو لایا ہوں اور آپ سب قومی اسمبلی کی سیٹ پر میر خان محمد خان جمالی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹ پر میر جان محمد جمالی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کریں انشااللہ یہ کامیاب ہو کر آپ عوام کی خدمت کریں گے جس پر تمام سیاسی وسماجی اور علاقے کے معتبرین نے بھی دونوں امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

میر ظفراللہ خان جمالی کے کے اعزاز میں تحصیل گنداخہ کے مختلف علاقوں میں الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ اور ظہرانے دئیے گئے جس میں گوٹھ حاجی تاج محمد پندرانی میں میر صابر حسین پندرانی اور باغ ہیڈ کیمپ میں اسلام خان جمالی نے عصرانہ دیا جس کے بعد گوٹھ کنڈڑی میں حاجی عبدالعزیز رخشانی اور ڈاکٹر رحیم رخشانی نے ایک پریس وقار ظہرانے کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل گنداخہ کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ این اے 261 کے امیدوار میر خان محمد خان جمالی اور پی بی 14 اوستہ محمد ۔گنداخہ کے امیدوار میر جان محمد خان جمالی کے علاوہ جمالی قوم کے سربراہ میر ذوالفقار علی خان جمالی ۔تیمور خان جمالی ،میر مظفر خان جمالی ،میر قیص خان جمالی میر حاجی علی شیر خان مگسی میر نور حسین خان جمالی،میر اللہ بخش صوبدرانی،میر شعبان خان جمالی،میر اللہ بخش راہوجہ حاجی عبدالحمید خان جمالی ماجد خان جمالی ،میر شمشیر خان جمالی سید لیاقت علی شاہ میر رضا محمد بگٹی سمیت بہت سے عمائدین کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بھی شرکت کی ۔

سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی نے مزید کہا کہ اس وقت تحصیل گنداخہ میں پانی کا شدید بحران چل رہا ہے میں اس سے بخوبی آگاہ ہوں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اس پانی کا مسئلہ حل ہو ،اس سلسلے میں میری سندھ ایریگیشن کے اعلی حکام اور بلوچستان ایریگیشن انتظامیہ دونوں سے بات چیت ہوئی ہے انشااللہ جلد ہی پانی کی فراہمی شاخوں میں ہوگی کیونکہ ہمارے ہاں سب سے زیادہ لوگ زراعت سے وابستہ ہیں اور معاشی ترقی بھی پانی کے ساتھ ہے ۔