کارکن حلقہ 249 سے میاں شہباز شریف کی کامیابی کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں، بلال اعجاز شفیع

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ کارکن حلقہ 249 سے میاں شہباز شریف کی کامیابی کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں. مجھے خوشی ہے کہ میرے پارٹی صدر میری نشست سے انتخاب لڑ رہے ہیں. کراچی کے عوام کے اصرار کے باوجود میاں شہباز شریف کے لئے آبائی نشست سے دستبردار ہونا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں.

(جاری ہے)

کراچی سے میاں محمد شہباز شریف کی کامیابی اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک قائد میاں نواز شریف کے چاہنے والے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت میاں شہباز شریف کے مقابل تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط نہیں کروادیتی. ضلع غربی کے عوام سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نمائندے سمجھے جاتے ہیں. میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر میاں شہباز شریف صاحب نے اعجاز شفیع مرحوم کے حلقے کا انتخاب کیا بقول میاں محمد نواز شریف اعجاز شفیع کی روح کی تسکین لئے ضروری ہے کہ شہباز شریف اسی حلقے سے انتخاب میں حصہ لیں جہاں سے ہمارے وفادار ساتھی اعجاز شفیع منتخب ہوتے رہے ہیں۔#