Live Updates

خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور کرتے رہیںگے،کرپشن خاتمے اور انصاف کی بحالی کے لیے قومی سوچ کیساتھ عمران خان کا ساتھ دیں، جو حکومت بجلی بحران پر قابو نہیں پاسکی وہ کیا عوام کی خدمت کرے گی ،عمر ایوب خان،اکبر ایوب خان

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے رہنماء عمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان نے کہا کہ خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور کرتے رہیںگے ،پی کے 50اور 49میں اتنے منصوبے مکمل کیے کہ ان کی تختیاں لگانے کی فرصت بھی نہیں ملی ، چار سال قبل ہری پور کی شکل تبدیل کر کے رکھ دی ، 35ارب کے منصوبہ جات صوبائی ہیڈ کوارٹر سے لانا چڑیا چڑے کا کھیل نہیں ، ہمارا مد مقابل سابقہ ایم پی اے اب پیسوں سے غیور عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے محبت اور چاہت کا رشتہ رکھنے والی عوام نے تبدیلی کا ساتھ دینے کا پختہ عہد کر لیا ہے ، یو سی جنوبی ، یوسی سرائے نعمت خان اور نئی شامل ہونیو الی یوسی بجیدہ کے مسائل ہم حل کرکے دکھائیں گے ، ٹی آئی پی بیریئر یوسی جنوبی اور بجیدہ میں بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد یوسف سابق ناظم ، حاجی سجاد اشرف خان ،ملک خان افسر اعوان ، رضا محمد ، خان افسر ، ملک شفیق اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی ، انتخابی جلسوں کے دوران کثیر تعداد عوام نے عمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ، گوہر ایوب خان نے کہا کہ بحیثیت پانی و بجلی ہری پور کو ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو بجلی کی سہولت فراہم کر کے روشن کیا ، اکبر ایوب خان ، عمر ایوب خان اور ارشد ایوب خان پر مشتمل ٹیم خدمت کے لیے نے ریکارڈ قائم کرے گی ، عمر ایوب خان نے کہا کہ جو حکومت بجلی بحران پر قابو نہیں پاسکی وہ کیا عوام کی خدمت کرے گی بر سر اقتدار آکر سب سے پہلے وولٹیج کے مسائل حل کرنا میری ترجیح ہے تما م ڈاکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ، اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم وعدوں پر نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اترے ہیںعوام کے تعاون سے اپنے حریف کو شکست سے دو چار کریں گے ،25جولائی کے بعد ایک مرتبہ پھر ترقی کی گاڑی پی کے چالیس میں رواں دواں ہوجائے گی ، تحریک انصاف ایک ریکارڈ بنانے جارہی ہے عوام تبدیلی کے ساتھ چل پڑے ہیں، میاں نواز شریف کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی بحالی کے لیے قومی سوچ کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیں وہ اس ملک کو بدل کر رکھ دے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات