باغ لسڈنہ کے قریب کار حادثہ ‘میاں بیوی جاں بحق‘ بیٹا بیٹی زخمی

وفات پانے والے میاں بیوی کو آبائی گائوںمیں سپرد خاک کر دیا اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے

پیر 16 جولائی 2018 17:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) آزاد کشمیر ضلع باغ لسڈنہ کہ قریب کار حادثہ ‘میاں بیوی جاں بحق بیٹا بیٹی زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغ کہنہ موری کا خان جو عباس پور سے باغ آرہے تھے لسڈنہ کے مقام پر ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ملک اکرم کی بیوی موقع پر جبکہ خاوند باغ ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ وفات پانے والوں کا بیٹا بیٹی شدید زخمی ہیں ملک اکرم پروفیسر ملک ادریس کے بھائی تھے اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد اور انتظامی ٹیمیں جاے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمیوں کو نکالا-وفات پانے والے میاں بیوی کو آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئی-اس سانحہ سے پورا باغ سوگ میں ڈوب گیا -