Live Updates

ملک لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے،اگلی باری زرداری کی ہے،اب احتساب سے بچنا ناممکن ہے،

چیئرمین ایم سی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ کا کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 23:53

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ،اگلی باری زرداری کی ہے،نواز شریف غم نہ کریں ساتھ والی بیرک میں زرداری آ رہے ہیں۔لوٹ مار کرنے والوں نے ہمیشہ غریب عوام کی بے بسی کا فائدہ اٹھا یا مگر اب ایسا نہیں ہو گا،عمران خان کی کامیابی یقینی ہے ،25جولائی صرف رسمی کاروائی باقی رہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور چیئرمین ایم سی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ نے محلہ صابر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انتظام کونسلر محبوب الہٰی نے کیا تھا ۔

اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری اسدمحمود ۔چوہدری زبیر اقبال۔چوہدری عادل خان۔کونسلر ملک عامر ۔سعید اختر ۔اختر علی۔

(جاری ہے)

سٹی صدر پی ٹی آئی شومی خان اور دیگر مقامی قیادت کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے۔خطاب کرتے ہوئے ظہیر احمد نے کہا کہ ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست کے خوف سے بھاگ رہی تھی مگر ہم نے انہیں بھاگنے کا راستہ نہیں دیا ۔

آج بھی ن لیگ کا علاقے سے خاتمہ ہو چکا ہے اور وہ اپنی شکست کو تسلیم کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور اگلی باری زرداری کی ہے جس کے لیے اب احتساب سے بچنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گھروں میں چھپے سیاست دان بھی میدان میں نکل آئے ہیں مگر عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے منشور میں بے روزگاری۔

کرپشن کے خاتمے۔تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام کوملک میں تبدیلی کا آغاز نظر آئے گا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار میجر طاہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں سابق چیئرمین چوہدری اسد محمود کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں 18جولائی کو ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر ظہیر احمد چیئرمین کے ہمراہ عمار خان کھٹڑ۔تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ارسلان خان ۔ملک خورشید ۔صالح محمد ۔بہرام خان کونسلر ۔یوتھ صدر اسد اشفاق سمیت پارٹی عہدیداران اور ورکروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 18جولائی کا جلسہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ ہزارہ روڈ میں منعقد کیا جائے گا جس میں این اے 55اور پی پی 3کے امیدوار میجر طاہر صادق اور اکبر خان تنولی سمیت پارٹی کی قیادت شرکت کر ے گی،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات