میرپور کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا مرکزی کردار ہے‘ چوہدری شیراز احمد

منگل 17 جولائی 2018 15:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق معاون ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور و مرکزی تاجر رہنما چودھری شیراز احمد نے کہا کہ میرپور کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا مرکزی کردار ہے جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو یا کوئی ٹیکس کا معاملہ شہری مسائل کے حل کے لیے تاجروں نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔

تاجروں کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پورے شہر کے تاجر میرے لیے قابل احترام ہیں ان کا تعلق کسی بھی تاجر تنظیم سے ہو سب کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملنے والے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں چودھری عابد، علی رضا،خان محمدعادل، چودھری عدیل ، گلریز احمد ،چودھری تبریز،علی حیدر، چودھری جاوید اقبال ، محمد اعظم ، ریاست چودھری ،شفیق احمد، چودھری امجد شامل تھے۔ چودھری شیراز احمد نے کہا اتفاق و اتحاد میں برکت ہے ہماری خواہش ہے کہ میرپور میں تمام تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اس سے شہر کی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :