آزا کشمیر احتسا ب بیورو کی تحریک پر پبلک پارک ویو پوائنٹ میرپور کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر احتسا ب بیورو کی تحریک پر پبلک پارک ویو پوائنٹ میرپور کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیاہے۔ پبلک پارک ویو پوائنٹ میرپور کا کچھ حصہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ (وقت)خواجہ ساجد ولد محمد دین نے ٹھیکہ پر نرسری کیلئے معاہدہ کیا۔

عوامی شکایت کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پبلک پارک ویو پوائنٹ میرپور عوامی تفریخی کیلئے تعمیر ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ (وقت)خواجہ ساجد ولد محمد دین نے پبلک پارک ویو پوائنٹ میرپور کا رقبہ کرایہ پر نرسیری کیلئے ٹھیکہ پر دینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

(جاری ہے)

ممبران کمیٹی چوہدری محمد فیاض اسسٹنٹ آفیسر سربراہ کمیٹی میونسپل کارپوریشن،امتیاز علی محکمہ تعمیرات عامہ ممبر کمیٹی میونسپل کارپوریشن میرپورکرامد داد چوہدری سیکشن آفیسر ممبر کمیٹی میونسپل کارپوریشن میرپور تھے۔ممبران کمیٹی نے بھی ویو پارک پوائنٹ میرپور کا رقبہ نرسری کیلئے کرایہ پر دینے کی سفارشات دیںجبکہ ایڈمنسٹر صاحب بلدیہ (وقت) عوامی تفریخی مقامات کو از خود تبدیلی کا مجاز نہ ہے اور نہ ہی عوامی مقامات کو لیز/رینٹ پر دینے کا اختیار حاصل ہے۔

احتساب بیورو کی کارروائی/مداخلت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور نے کرایہ نامہ برائے نرسری ویو پوائنٹ و معاہدہ تہہ زمینی نرسری مورخہ09.07.2018 کو منسوخ کرتے ہوئے نرسری مالک کو فوری طور پر استعمال رقبہ ویو پوائنٹ خالی کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :