آرمی چیف کا پراسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کی بحالی کے لیے شاندار اعلان

جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کے پرااسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کا مکمل علاج کروانے کا اعلان کردیا

منگل 17 جولائی 2018 19:39

آرمی چیف کا پراسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کی بحالی کے لیے شاندار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جولائی 2018ء) :آرمی چیف کا پراسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کی بحالی کے لیے شاندار اعلان کردیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کے پرااسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کا مکمل علاج کروانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام کو اپنی مسلح افواج سے جو خصوصی محبت اور عقیدت ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کو عوام میں ایک خاص مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ایسی مقبولیت جو شائد کسی سیاستدان یا کسی بھی اور عہدیدار کو نصیب نہیں ہوتی ۔عوام ہر وقت جاننا چاہتی ہے کہ انکی فوج کے سربراہ اور انکے محافظوں کے سربراہ اعلیٰ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اٹھائے جانے والے چھوٹے چھوٹے اقدامات کو بھی عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انکی ذاتی زندگی کی مصروفیات بھی شہہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں۔موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی پاکستان کے مقبول ترین چیف آف آرمی سٹاف کا اعزاز حاصل ہے۔عوام الناس سوشل میڈیا پر انکو فالو کرتی ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نجی ٹی وی کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پراسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کی بحالی کے لیے شاندار اعلان کردیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کے پرااسرار بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کا مکمل علاج کروانے کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی نے چند روز قبل ان بہن بھائیوں کی بیماری کی خبر دے کر آرمی چیف سے مدد کی درخواست کی تھی۔