Live Updates

وطن عزیز کو لوٹ کر کھانے والوں کا یوم احتساب آ گیا ہے گزشتہ 10 سالوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے

اب ان دونوں جماعتوں کا دور ختم ہو چکا ہے عمران خان کی قیادت میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے، میجر(ر) طاہر صادق کا انتخابی مہم سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے رہنماء میجر(ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو لوٹ کر کھانے والوں کا یوم احتساب آ گیا ہے گزشتہ 10 سالوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اب ان دونوں جماعتوں کا دور ختم ہو چکا ہے عمران خان کی قیادت میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے حضرو کی یونین کونسل غورغشتی ، ملاں منصور کے گائوں گڑھی متنی ، یونین کونسل جلالیہ ، حضرو کے گائوں سیدن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مشترکہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان جلسوں میں امیدواران حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر ، پی پی 4 کرنل ملک محمد انور ، پی پی 5 ملک جمشید الطاف خان کے علاوہ معززین علاقہ ، چیئرمین یونین کونسل اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں انہوں نے حضرو شہر میں محمد رفاقت ، محمد عامر ، محمد اعجاز،محمد ریاض خان ممبر،ہاشتم خان،ثاقب خان،محمد سعید خان،وقاص خان،عبدالخالق اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، مسلم لیگ ( ن ) چھوڑنے پر منعقدہ بڑے جلسہ عام ، یونین کونسل خگوانی ، یونین کونسل شینکہ ، یونین کونسل ملک مالہ میں وقار خان اور اسد خان کے زیر اہتمام ، حلقہ این اے 55 کی تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل غریبوال جانگالہ میں تاج محمد خان،طارق،احمد خان،نور حسین،محمد فاروق،محمد اکرم نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل چکی میں صہیب الطاف،عدیل اقبال،عارف فاروق،شیر بہادر،فیصل اسماعیل،وقار احمد،وسیم احمد،احسان اکرم،شہباز خان،اشرف اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل میرا شریف کے گائوں توت میں ٹھیکدار ملک جاوید،ملک نور گل،مرید عبّاس اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر جبکہ یونین کونسل میرا شریف کے گائوں نکہ کلاں میں ملک جابر حیات کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ ، پنڈی گھیب کی یونین کونسل کھڑپہ کے گائوں سرگ میں گل محمد،حاجی نور محمد،حافظ عثمان،ظہیر احمد،عبدالحفیظ اپنی برادری اور دوستوں سمیت کھنڈا گروپ سے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریبات جبکہ پنڈی گھیب شہر میں حافظ طلحہ زبیر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں میجر طاہر صادق اور امیدوار حلقہ پی پی 4 تحریک انصاف کرنل ملک محمد انور کی بھرپور حمایت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات