
آزاد امیدوار،مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف ،سروے نے سیاسی پنڈتوں کو حیران کردیا
جھنگ کے 3 حلقوں میں سے 2 میں آزاد امیدواروں کا سکہ چلے گا جبکہ ایک حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے نام رہنے کا امکان ہے
سید فاخر عباس
منگل 17 جولائی 2018
22:58

(جاری ہے)
ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے جھنگ میں کیا صورتحال ہے وہ بھی کچھ کچھ واضح ہوتی جارہی ہے۔جھنگ پنجاب کا اہم سیاسی شہر ہے جہاں مذہبی بنیادوں پر سیاست ہوتی ہے۔اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے جھنگ قومی اسمبلی کے 3حلقوں پر مشتمل ہے۔قومی اسمبلی کے تین حلقے این اے 114,این اے 115اور این اے 116 شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق این اے 114 کے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے محبوب سلطان عوامی مقبولیت میں اب تک آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل صالح حیات دوسرے نمبر پر ہیں اسی طرح این اے 115 آزاد امیدوار اور مسلم ۔لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی شیخ وقاص آگے ہیں جبکہ احمد لدھیانوی دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔اسی طرح این اے 116 میں آزاد امیدوار آصف معاویہ پہلے جبکہ بی بی صائمہ اختر بھروانہ جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے عوامی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ اس شہر سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہو چکا ہے اور اس انتخابات میں کسی نے بھی جھنگ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی تھی یہاں تک کہ مسلم لیگ ن نے بغیر پوچھے شیخ وقاص کو ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
عمران خان کی سابقہ خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.