Live Updates

ہم سب امیدوار ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور سچے دل سے ایک دوسرے کے لئے کام کر رہے ہیں،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر اور حلقہ پی ایس 69 کے امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ، حلقہ پی ایس 68 کے امیدوار حاجی الطاف نظامانی اور حلقہ این اے 228 کے امیدوار عبدالجبار میمن نے سعید پور ٹکر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب امیدوار ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور سچے دل سے ایک دوسرے کے لئے کام کر رہے ہیں، مخالفین مختلف ہربے استعمال کر کے ہمارے ووٹرز کو خراب کر رہے ہیں لیکن ٹنڈو محمد خان کی باشعور عوام ان کے کسی بھی چکر میں نہیں آئے گی، انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام نے پی پی کو مسترد کر دیا ہے، اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں، تاکہ نئے منتخب نمائندے ایوانوں میں جاکر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کراسکیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنا نیا منشور پیش کر دیا ہے، جس میں غریبوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیں گی اور غریب عوام کو فری ہینڈ دیا جائے گا، وڈیرو اور جاگیرداروں کو ان کی مرضی کے مطابق کام کرنے نہیں دیا جائے گا، اب احتساب کا وقت آ چکا ہے اور ماضی میں جن حکمرانوں نے اربوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی ان سے احتساب لیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات