انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کا نقصان ہو گا،حمزہ شہباز
لولی لنگڑی حکومت دہشتگردی اور دیگر مسائل سے نہیں نمٹ سکے گی،سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان کی سمت کے تعین کے لئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے،رہنما مسلم لیگ ن کی نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 19 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔
نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود سزا دی گئی۔ ہم نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ اپنے قائد کے حق میں ریلی نکالنے پر میرے اور میرے والد کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ لوگ دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ (ن) اپنے بیانیے میں کامیاب ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود (ن) لیگ واضح اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتی ہیں ہم عوام میں جاکر جوش دیکھتے ہیں۔ ہم پاکستان بھر میں واضح اکثریت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے جس پر بہت سی جماعتوں کے تحفظات ہیں یہ پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ہم پر امن احتجاج بھی کریں گے اور 25کے بعد اپنا لائحہ عمل قوم کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکنوں اور امیدواروں پر دباؤ ڈالا جا رہاہے ۔ قیادت کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ۔ امیدواروں کو کہا جا رہ اہے کہ وہ آزاد انتخابات لڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر لاہور میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا جب مال روڈ پر پہنچے تو فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا۔ عوام کے درمیان سے اس وقت نکلنا مشکل تھا اور ایئر پورٹ تک پہنچنا ممکن بھی نہیں تھا۔ لاہور میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ ہم رات ایک بجے مشکل سے دھرم پورا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت کے تعین کے لئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے تمام ادارے اور سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ پاکستان 22کروڑ عوام کا ملک ہے ۔ آئیں ملک کے لئے بیٹھیں تاکہ امید کی کوئی کرن نظر آئے اور پاکستان قائداعظم کا پاکستان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے۔ ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا۔ بجلی کے منصوبے لگائے مگر جب سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا تو معیشت کو نقصان ہوا۔ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ ہم نے جمہوری اداروں اور عوام کو مضبوط کرنا ہے۔ تو شفاف انتخابات ضروری ہیں لولی لنگڑی حکومت آئی تو پاکستان دنیا میں تماشہ بن جائے گا اگر داغدار انتخابات ہوئے تو نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.