نانا کی طرح انقلابی اور والدہ کی طرح عوامی منشور لے کر آیا ہوں ، بلاول بھٹو زراری

میر امقابلہ پنجاب کو یر غمال بنانے والی دائیں بازو کی جماعتوںسے ہے،عوام ترقی پسنداور روشن خیال پاکستان بنانے میںمیرا ساتھ دیں،لاہور میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 00:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ میں اپنے نانا کی طرح انقلابی اور والدہ کی طرح عوامی منشور لے کر آیا ہوں ،میر امقابلہ پنجاب کو یر غمال بنانے والی دائیں بازو کی جماعتوںسے ہے عوام ترقی پسنداور روشن خیال پاکستان بنانے میںمیرا ساتھ دیں لاہور میںعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میںبھٹو کا نظریہ اور بی بی کا مشن لے کر آیا ہوں میرا مقابلہ پنجاب کو یر غمال بنانے والی دائیں بازو کی جماعتوں سے ہے میر ا مقابلہ غربت ، بھوک افلاس اور بے روز گاری اور عوام کی محرومیوں سے ہے عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ میںاپنے نانا کی طرح انقلابی اور والدہ کی طرح عوامی منشو رلا یا ہوں پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل کا حل کو حل کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمار امنشور عوام دوست کسان دوست ہے۔ میں گالم گلوچ کی سیاست کرتا ہوں نہ کروں گا گالم گلوچ اور شو بازی کی سیاست وہ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہ ہو۔