الیکشن صاف وشفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی،شرجیل میمن

سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے ، پی پی رہنما

جمعہ 20 جولائی 2018 18:17

الیکشن صاف وشفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی،شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اوراگرالیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں۔۔