جولائی کو عوام پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ڈولفن پر مہر لگا کر ملک کو چوروں، لٹیروں، ظالموں اور جابروں سے نجات دلائیگی،محمد ذیشان عالم

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پی ایس پی یوتھ ونگ کے نائب صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ25 جولائی کو عوام پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ڈولفن پر مہر لگا کر ملک کو چوروں، لٹیروں، ظالموں اور جابروں سے نجات دلائیگی۔

(جاری ہے)

انُکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اب ان روایتی چوروں سے عاجز آچکی ہے اور عوام اپنا فیصلہ اس بار الیکشن میں خود کریگی اور انشاء اللّٰہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔ بلخصوص کراچی مصطفیٰ کمال کے ہی ہاتھوں سے سجا تھا اور اب وہی ہاتھ سندھ کو بھی سنوارینگے، انشاء اللہ۔