نائب افغان صدر عبدالرشید دوستم پر کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ ،ْ دس افراد ہلاک ،ْ چالیس زخمی ،ْ نائب صدر محفوظ رہے
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایئرپورٹ کے تمام شیشے ٹوٹ گئے ،ْ ہر طرف افرا تفری مچ گئی ،ْعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا عبدالرشید دوستم کو 2014 میں افغانستان کا پہلا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا ،ْجنگی جرائم کے باعث 2017 کو کابل کو خیر باد کہنا پڑا تھا
اتوار 22 جولائی 2018 19:50
(جاری ہے)
ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ عبدالرشید دوستم کو 2014 میں افغانستان کا پہلا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم انہیں جنگی جرائم کے باعث 2017 کو کابل کو خیر باد کہنا پڑا تھا۔
اس کے باوجود ان سے عہدہ واپس نہیں لیا گیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر عبدالرشید دوستم ترکی میں ایک سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے کابل پہنچے ۔حالیہ ہفتوں میں شمالی افغانستان کے بعض شہروں میں دوستم کے حامیوں نے اٴْن کی وطن واپسی کیلئے کئی مظاہرے کیے تھے ۔ طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو نکیل ڈالنے کے لیے بھی اشرف غنی اپنے حلیف عبدالرشید دوستم کی واپسی کے خواہاں تھے۔ عبد الرشید دوستم اپنے جنگجو جانبازوں کے ساتھ طالبان اور داعش کے خلاف جنگ کیلئے شہرت رکھتے ہیں جبکہ افغان وار میں انہوں نے روس کی جانب سے حصہ لیا تھا۔ازبک جنگجو عبد الرشید دوستم پر 2001 میں 2 ہزار سے زائد طالبان قیدیوں کے بہیمانہ قتل عام اور شدید جنگی نوعیت کے الزامات کا سامنا تھا۔ اس پر 2009 میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوبامہ نے تفتیشی کمیٹی بھی قائم کی تھی تاہم اس کمیٹی کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں آسکی اس شدید عالمی دبائو نے دوستم کو جلاوطنی پر مجبور کر دیا تھا ،ْعبد الرشید دوستم اپنے حلیف اور قریبی ساتھی حامد کرزئی کی انتخابات میں مدد کرنے کیلئے 2009 میں کابل واپس آئے جہاں ایک اسٹیڈیم میں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ 2014 میں موجودہ صدر اشرف غنی نے انہیں افغانستان کا پہلا نائب صدر منتخب کیا لیکن نومبر 2017 میں ایک اسپورٹ ایونٹ میں دوستم نے اپنے سیاسی حریف احمد اسچائی کو مکا رسید کیا ۔ بعد ازاں دوستم نے احمد اسچائی کو اغواء کر کے ایک ہفتے تک تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،ْ ان الزامات پر رشید دوستم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 2017 کو اچانک ترکی چلے گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.