Live Updates

گرم ہوا چلی تو چودھری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے ،ْپرویز رشید

بغاوت بہادر کرتے ہیں ،ْچودھری نثار بھگوڑے ہیں، جو دم دبا کر بھاگ جاتا ہے ،ْ خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ گرم ہوا چلی تو چودھری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے۔راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت بہادر کرتے ہیں ،ْچودھری نثار بھگوڑے ہیں، جو دم دبا کر بھاگ جاتا ہے، نواز شریف پر گرم ہوا چلی تو چودھری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، سپریم کورٹ نے 300 ارب کے الزم میں سزا نہیں دی بلکہ اقامہ پر دی، احتساب عدالت نے 300 ارب کا الزام ٹھکرا دیا۔ عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں بلایا لیکن وہ نہیں گئے، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حنیف عباسی اور قمرالسلام کو یہ چھوٹ کیوں نہیں ملی ۔انہوںنے کہاکہ 4 دن پہلے حنیف عباسی کا فیصلہ سنا کر چودھری نثار اور شیخ رشید کیلئے راستے ہموار کئے گئے، یہ راستے صاف نہیں کر رہے راستے میں کانٹے بچھا رہے ہیں، پاکستانی قوم ان تجربوں میں نقصان اٹھا چکی ہے، آج 71ء والا کھیل نا کھیلا جائے، ابھی بھی وقت ہے اڈیالہ کا دروازہ کھول دو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات