میں آزاد الیکشن حالات کے جبر کے تحت لڑ رہا ہوں جس کا مجھے اپنے حلقے مین کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 00:40

میں آزاد الیکشن حالات کے جبر کے تحت لڑ رہا ہوں جس کا مجھے اپنے حلقے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں آزاد الیکشن حالات کے جبر کے تحت لڑ رہا ہوں جس کا مجھے اپنے حلقے مین کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا، پہلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکش لڑتا تھا اور آج چاہے میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن عوام کے ساتھ میرا جو رشتہ ہے جو کہ محبت کا رشتہ ہے وہ ویسے ہی قائم دائم ہے بلکہ لوگ تو میرا ساتھ دینے میں پہلے سے بھی زیادہ جذباتی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محمد نواز شریف کو یہ مشورہ دیا کہ آپ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہ لیکر جائیں کیونکہ میرا یہ موقف بڑا واضح تھا کہ ایک سیاسی کیس سپریم کورٹ لیکر جانا مناسب نہیں۔اس سے تنازعات جنم لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے محمد نواز شریف کے ساتھ بھی وفاداری کی اور اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ بھی وفاداری کی اور یہی وجہ ہے کہ میرے حلقے کی عوام میرے ساتھ ہے۔