سرگودھا‘مختلف واقعات میں 55 سالہ دو بزرگ قتل‘

کرنٹ لگنے سے بچہ اور سانپ کے ڈسنے سے 35 سالہ شخص جاںبحق

پیر 23 جولائی 2018 13:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) مختلف واقعات میں 55 سالہ دو بزرگ قتل جبکہ کرنٹ لگنے سے بچہ اور سانپ کے ڈسنے سے 35 سالہ شخص جاںبحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع روانہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شیر محمد المعروف شیری کو قتل کر دیا۔جس کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بجھوا کر تفتیش کر دی۔

(جاری ہے)

شہر کے علاقہ غنی پارک میں زاہد کا پانچ سالہ بیٹا ایان چھت پر الیکشن کا جھنڈا لگا رہا تھا کہ تاروں سے چھو کر کرنٹ لگنے سے ایان دم توڑ گیا۔شاہپور میں 35 سالہ شخص اشفاق گرمی کے باعث زمین پر لٹا ہوا تھا جس کو زہر سانپ نے ڈس لیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔قائدآباد کے گاوں وڑچھہ میں لکڑی کاٹنے کے تنازعہ پر یونس اور ظفر نے فائرنگ کر کے 55 سالہ امیر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔