Live Updates

ْ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے ،وفاق میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ،منظور وسان

ایم کیو ایم اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اور ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں جیتیں گے،رہنما پیپلزپارٹی

پیر 23 جولائی 2018 21:13

ْ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے ،وفاق میں پیپلزپارٹی حکومت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور ہماری جماعت ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہور سندھ کے سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔منظور وسان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اور ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں جیتیں گے، جب کہ خواب میں یہ بھی دیکھا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات