کل ڈیرہ اسماعیل خان کے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی4نشستوں پرمتحدہ مجلس عمل ،پی ٹی آئی ، پی پی پی ، مسلم لیگ ن اورآزادامیدواروں میں سخت مقابلہ ہوگا ،

7لاکھ19ہزار985 ووٹر اپنے نمائندے چنیں گے

منگل 24 جولائی 2018 21:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) الیکشن2018کے سلسلے میں آج بروزبدھ ڈیرہ اسماعیل خان کے قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان ون اور این اے 39ڈیرہ اسماعیل خان ٹواورصوبائی اسمبلی کی4نشستوں پرمتحدہ مجلس عمل ،پی ٹی آئی ، پی پی پی ، مسلم لیگ ن اورآزادامیدواروں میں سخت مقابلہ ہوگا ۔کل ووٹرز کی تعداد7لاکھ19ہزار985ہے جن میں سے مردووٹرز کی تعداد4لاکھ 5ہزار520جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد3لاکھ14ہزار496ہے ۔

قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کیلئے 665پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95پہاڑپور میں 151پولنگ اسٹیشنز،پی کے 96سٹی ٹوکیلئی113پولنگ اسٹیشنز، پی کے 97ڈیرہ سٹی ون میں 137پولنگ اسٹیشنز،پی کے 98پروآکیلئے 114پولنگ اسٹیشنز اور پی کے 99پ کلاچی کیلئی150پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی کے 99کلاچی کے انتخابی عمل کے دوران پی ٹی آئی کے امیدواروسابق صوبائی وزیرزراعت سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پورپر خود کش حملے کے دوران ان کی شہادت کی وجہ سے مذکورہ حلقے میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کوروک دینے کااعلان کیاہے ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان ون پرمتحدہ مجلس عمل کی طرف سے مولانافضل الرحمان ،پی ٹی آئی کی طرف سے سردارعلی امین خان گنڈہ پور،مسلم لیگ ن کی طرف سے اخترسعید ایڈوکیٹ ،پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے فیصل کریم خان کنڈی، آزادامیدوارچوہدری سراج الدین سمیت 15امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹوپرمتحدہ مجلس عمل کی طرف سے مولانافضل الرحمان ،پیپلزپارٹی کی طرف سے نورنگ خان گنڈہ پور ، پی ٹی آئی کی طرف سے شیخ محمدیعقوب ،آزادامیدوار سردارعمرفاروق خان میانخیل سمیت 15امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی کے 95پہاڑپورپر 17امیدوار،پی کے 96سٹی ٹو پر پی کے 97ڈیرہ شہرپر16 امیدواراور۔

PK98پروآپر13امیدوارحصہ لے رہے ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات کے حوالے سے سڑکوں اورگلیوں محلوں میں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کوگزشتہ رات ختم کردیا ۔مین گلیوں اورسڑکوں کوچوں میں ہرطرف مختلف جماعتوں اورآزادامیدواروں کی طرف سے جھنڈے لگائے گئے ہیں تاہم پی کے 99 کلاچی کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے لوگ افسردہ ہیں تاہم آج کے انتخابات میں تمام امیدواراپنے ووٹرز کوپولنگ اسٹیشنزتک لانے کیلئے پرامیدہیں اورانہوں نے اس حوالے سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابر آفریدی نے انتخابات 2018کے پرامن انعقاد اورسیکورٹی کے حوالے سے اپنے انتظامات بھی مکمل کرتے ہوئے پلان مکمل کرلیے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے میڈیاکوبتایاکہ ہم پرامید ہیں کہ انتخابات 2018پرامن اندازمیں اورصاف شفاف طورپرغیرجانبدارانہ اندازمیں مکمل ہوگئے ہیں ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اسی طرح کنٹرول رومز بھی بنائے گئے ہیں ۔