لاہورکا حلقہ این اے 132، شہباز شریف ، چوہدری محمد منشاء سندھو اور ثمینہ خالد گھرکی سمیت15امیدوار میدان میں ہیں

منگل 24 جولائی 2018 20:38

لاہورکا حلقہ این اے 132، شہباز شریف ، چوہدری محمد منشاء سندھو اور ثمینہ ..
لاہور۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ’’عام انتخابات 2018 ‘‘صوبائی دارلحکومت لاہور کی حلقہ این اے 132 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد منشاء سندھو اور پی پی پی کی امیدوار ثمینہ خالد گھرکی سمیت15امیدوار میدان میں ہیں، حلقہ این اے 132 پرانے حلقہ این اے 129 اور این اے 130 کے علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقہ کا زیادہ حصہ پرانے حلقہ این اے 130کی علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقہ کے اہم علاقوں میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 130نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 132میں تبدیل ہو گیا، اس حلقہ میںبرکی پنڈ، ہڈیارہ گائوں، پنگالی گائوں، ہیئر پنڈ، جاہمن پنڈ، ڈی ایچ اے فیز8، جلو موڑ،کاہنہ نو، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، گجومتہ، جھلکے گاں،گاگا پنڈاور روڈانوالا گاںشامل ہے، این اے 132 زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔