Live Updates

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے متعدد امیدوارالیکشن حلقہ میں ووٹ نہ ڈال سکے

بدھ 25 جولائی 2018 11:40

لاہور۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے متعدد امیدوارالیکشن حلقہ میں ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرمحمد شہبازشریف صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 132 میں امیدوار ہیں جبکہ انکا ووٹ وہاں درج نہیں ہے، محمدشہبازشریف نے اپنا ووٹ این ای130میں کاسٹ کیا۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے این ای124کے بجائے این ای130میں ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے این ای129کے بجائے این ای132 جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای130 سے امیدوارخواجہ احمد حسان نے اپنا ووٹ این ای126میں کاسٹ کیا ۔ حلقہ این ای130 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشفقت محمود بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے ،شفقت محمودنے اپنا ووٹ این ای131ڈی ایچ اے میںکاسٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن حلقہ میں ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں، ڈاکٹر یاسمین راشد تیسری مرتبہ اس حلقہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ ان کا ووٹ این ای125 میں درج نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنا ووٹ این اے 135 پی آئی اے ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم پولنگ سٹیشن پر کاسٹ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات