
ابو ظہبی میں سڑکوں کی حدودِ رفتار میں تبدیلی کردی گئی
12 اگست سے سڑکوں پر نصب سپیڈ بفرز بھی ہٹا دیئے جائیں گے
محمد عرفان
بدھ 25 جولائی 2018
15:40

(جاری ہے)
میجر جنرل محمد خلفان ال رومیدی کمانڈر انچیف آف ابو ظہبی پولیس نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹریفک سیفٹی سٹڈیز کے بعد لیا گیا ہے جس کا مقصد ابو ظہبی میں ٹریفک سیفٹی کے اعلیٰ معیارات کو اختیار کرنا ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں ہی پولیس کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ کچھ خاص سڑکوں پر سے سپیڈ لِمٹ بفرز ہٹا لیے جائیں گے۔ میجر جنرل الرومیدی نے بتایا کہ یہ فیصلہ ابو ظہبی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم‘ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ‘ ڈیپارٹمنٹ آف اربن پلاننگ اینڈ میونسپلیٹیزکی مشترکہ سٹڈی کے بعد لیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈرائیورز کو تاکید کی کہ وہ نئی حدودِ رفتار کی پابندی پر عمل کریں نیز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی قومی قیادت ڈرائیور حضرات کے تحفظ اور سیفٹی کے لیے بہت متفکر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ روڈز انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس میں بین الاقوامی معیارات اپنائے جائیں۔ جبکہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھی جدید ترین نظام اور طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوسکے۔ ابو ظہبی میں مقیم افراد کوآئندہ ماہ حدودِ رفتار میں کی جانے والی تبدیلی کے بارے میں بتانے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایرانیوں نے بہادری سے جنگ لڑی
-
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
-
غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب کاانعقاد
-
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار
-
ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام
-
ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے
-
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی
-
مودی سرکار کی جھوٹے بیانیے کی عالمی سطح پر بے نقابی، پہلگام حملہ تحقیقات میں ناکامی
-
پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے میں ناکام
-
دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
-
ابو ظبی میں پاکستان-متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس، اہم معاہدوں پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.