پیپلز پارٹی نے خیرپور سے 2قومی اور 6صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 26 جولائی 2018 21:12

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) خیرپور میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ،خیرپور کی3قومی اسمبلی اور7صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں پیپلز پارٹی نے 2قومی اور 6صوبائی اسمبلیوں کی نشست میں کامیاب ، جی دی اے امیدواروں کو بدترین تاریخ شکست تفصیلات کے مطابق خیرپور الیکشن 2018ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق خیرپور کے حلقے این اے 208پر پی پی امیدوار سید ہ نفیسہ شا ہ جیلانی نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار سید غوث علی کو شکست دیدی ،این اے 209پر پی پی امیدوار سید فضل شاہ نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار سید صدر الدین شاہ راشدی کو شکست دیدی ،این اے 210 پر پی پی امیدوار سید جاوید شاہ جیلانی نے کامیابی حاصل کر کے جی ڈی اے امیدوار سید کاظم علی شاہ لکیاری کو شکست دیدی جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پی ایس 26پر پی پی امیدوار سید قائم علی شاہ جیلانی نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار لالا عبد الغفار شیخ کو شکست دیدی ،پی ایس 27پر پی پی امیدوار منور علی وسان نے کامیابی حاصل کر کے جی ڈی اے امیدوار میر ظہیر تالپور کو شکست دیدی ،پی ایس 28پر پی پی امیدوارساجد علی بھانبھن نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار معشوق علی شاہ کو شکست دیدی ،پی ایس 29پر پی پی امیدوار شیراز شوکت راجپر نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر رفیق بھانبھن کو شکست دیدی ،پی ایس 30پر پی پی امیدوار سید فضل علی شاہ نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار غلام رسول سہتو کو شکست دیدی ،پی ایس 31پر پی پی امیدوارنعیم کھرل نے کامیابی حاصل کرکے جی ڈی اے امیدوار سید اسماعیل شاہ راشدی کو شکست دیدی جبکہ پی ایس 32پر جی ڈی اے امیدوار سید محمد راشد شاہ نے کا میابی حاصل کرکے پی پی امیدوار نواب علی وسان شکست دیدی ۔