این اے 170 بہاولپور I ،پاکستان تحریک انصاف کے محمد فاروق اعظم ملک 84 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیاب قرار ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات جولائی 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 170 بہاولپور ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فاروق اعظم ملک 84 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد بلیغ الرحمن 74 ہزار 694 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سید وسیم اختر 14 ہزار 821 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.29 فیصد رہی۔