․حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان II سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد یعقوب شیخ 5511 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان II سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد یعقوب شیخ 5511 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمان 4076 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار قیضار خان 564 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 3.44 فیصد رہی۔