Live Updates

حلقہ این اے 130 لاہور VIII سے پی ٹے آئی کے شفقت محمود 1 لاکھ 27 ہزار 405 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 04:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور VIII سے پاکستان تحریک انصاف کے شفقت محمود 1 لاکھ 27 ہزار 405 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد احسان 1 لاکھ 4 ہزار 625 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے حفیظ الرحمان 10 ہزار 755 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.99 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات