حلقہ این اے 141 اوکاڑہ I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ندیم عباس 92 ہزار 841 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 04:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ندیم عباس 92 ہزار 841 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سید صمصام علی شاہ بخاری 60 ہزار 217 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار خلیل الرحمان 57 ہزار 859 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.23 فیصد رہی۔