معرکۂ حق میں کامیابی نے سفارتی محاذ پر پاکستان کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں، وفاقی وزیرِصحت

بدھ 6 مئی 2026 14:14

معرکۂ حق میں کامیابی  نے سفارتی محاذ پر  پاکستان کے لیے نئی راہیں ہموار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے معرکۂ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ملک کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد، مضبوط قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔وفاقی وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک بڑے چیلنج کے مقابلے میں سرخرو فرمایا اور قومی قیادت کو عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کی قیادت کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔