نجی شعبہ کا کلیدی کردار،معاشی استحکام کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
بدھ 6 مئی 2026 14:05
(جاری ہے)
محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مالی نظم و ضبط، اقتصادی استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔
انہوں نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دعا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع جلد ختم ہو تاکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر محتاط اور متوازن حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے جبکہ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔وزیر خزانہ نے زور دیا کہ معاشی ترقی کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا کردار نہایت اہم ہے اور چیلنجز کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ نے استحکام کا مظاہرہ کیا ہے، علاقائی کشیدگی پاکستان کیلئے ایک اہم سبق ہے کہ معیشت کو بیرونی جھٹکوں سے محفوظ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی وقت کی ضرورت ہے اور اپنی ضروریات کیلئے خود انحصاری ناگزیر ہو چکی ہے، کمرشل فیصلے آزادانہ اور قومی مفاد کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی وسائل سے سرمایہ اکٹھا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے،سٹاک اور کیپٹل مارکیٹ خود انحصاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا اور سرمایہ کاروں کو اپنے ہی ملک میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دینا ضروری ہے، قومی معیشت کے استحکام کیلئے داخلی وسائل پر انحصار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ اور ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
-
متحدہ عرب امارات نے ایران کیخلاف کچھ کیا تو عبر تناک جواب دیں گے، پاسدران انقلاب
-
ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کی بحالی کا کام مکمل، برسوں بعد دوبارہ فعال، جلد فلائٹس کا آغاز ہوگا
-
نو سال سے زیرِ التواکنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیرِ صحت
-
معرکۂ حق میں کامیابی نے سفارتی محاذ پر پاکستان کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں، وفاقی وزیرِصحت
-
صدر ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر روک دینے کا اعلان
-
آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف
-
وزیراعظم کا 'پراجیکٹ فریڈم' کی معطلی پر ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم، سعودی عرب کے کردار کی تعریف
-
جیل کیوں نہیں آتے،علیمہ خان پارٹی رہنمائوں پر برہم ہو گئیں
-
ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان
-
نجی شعبہ کا کلیدی کردار،معاشی استحکام کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
-
صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.