ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بدھ 6 مئی 2026 14:05

ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا اس درخواست کی 19 مئی کو سماعت کرے گی، صارفین کو ریلیف کی فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہو گا۔

درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی جبکہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔