آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 جولائی 2018 10:20

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ، لاہور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوھاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، بارکھان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔