Live Updates

علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے،محمدیعقوب شیخ

اتوار 29 جولائی 2018 18:00

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی این اے 39 ڈیرہ ٹو محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حلقے کے ووٹرز کے توقعات پر پوار اترنا میری اولین ترجیح ہے ،علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روز’’اے پی پی ‘‘سے بات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں عمران خان کے وژن کے مطابق روزگار ، بجلی ،پانی ،گیس ،تعلیم اورصحت کی سہولیات پہنچانے کے علاوہ ملک میں معاشی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنایا جائے گا ،کرپشن ،دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے خلوص دل سے کام کیا جائے گا، ڈیرہ کے مسائل کے حل کیلئے تاجر برادری اپناکرداراداکریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات