Live Updates

گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے "آئی لو یو" درج

گلائی کا ووٹر عائشہ گلائی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی بجائے " آئی لو یو" لکھ کر ووٹ کاسٹ کر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جولائی 2018 15:50

گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے "آئی لو یو" درج
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2018ء) گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے "آئی لو یو" درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہو کر اپنی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی عائشہ گلالئی نے الیکشن 2018میں چاروں حلقوں سے اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں ۔ عائشہ گلا لئی این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسال پور میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 1 پر عائشہ گلا لئی کو ایک ووٹ ملا۔عائشہ گلا لئی کے اکلوتے ووٹر نے اپنے بیلٹ پیپر کے ذریعے سے عاشہ گلا لئی سے محبت کا اظہار کیا اور عائشہ گلائی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی بجائے " آئی لو یو" لکھ کر ووٹ کاسٹ کر گیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر نے مذکورہ ووٹ مسترد کر دیا۔

اور این اے 25کے ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرک اور سیشن جج دوست محمد خان کو بھجوا دیا۔یاد رہے عائشہ گلا لئی این اے 53،ْ این اے 25،،ْ این اے 161اور این اے 231سے ٹوٹل 3538ووٹ حاصل کر سکیں ۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہعائشہ گلالئی نے این اے 53 اسلام آباد میں عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور ضمانت ضبط کرا بیٹھیں ،ْیہ امیدواروں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ تھا جہاں سے 33 امیدواروں نے حصہ لیا ،ْاس حلقے سے عائشہ گلالئی نے صرف 138 ووٹحاصل کیے جبکہ یہاں سے متعدد آزاد امیدوار ایسے تھے جنہوں نے ان سے زیادہ ووٹ لیے۔

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ نے این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں تاہم یہاں سے بھی وہ ضمانت ضبط کروا بیٹھیں اور صرف 959ووٹ حاصل کئے ۔۔عائشہ گلالئی سندھ کے ضلع سجاول کے حلقہ این اے 231 سے بھی امیدوار تھیں اور انہیں یہاں سے 827 ووٹ ملے اور اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کامیابی حاصل کی انہوںنے 129980ووٹ حاصل کئے ۔

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جہانگیر ترین کے آبائی حلقے این اے 161 لودھراں سے حاصل کیے ۔ یہاں انہیں ایک ہزار 614 ووٹ ملے لیکن ضمانت ان کی یہاں سے بھی ضبط ہوئی۔ یہ واحد حلقہ تھا جہاں عائشہ گلالئی کو ایک ہزار سے زائد ووٹ پڑے۔این اے 161سے پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد شفیق نے 121300ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات