این اے123،تحریک انصاف کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

پیر 30 جولائی 2018 16:49

این اے123،تحریک انصاف کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے ریٹرنگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے شکست خوردہ امیدوار واجد عظیم کی کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے واجد عظیم نے حلقے کے ووٹروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی ان کے مقابلے میں ملک ریاض بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں جن کے ووٹوں کا فرق بیس ہزار ووٹوں سے زائد ہے۔