سینئرجج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیر 30 جولائی 2018 18:51

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) سینئرجج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جج آزاد جموںوکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب آزاد جموںو کشمیر سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں آزاد جموںو کشمیر ہائی کورٹ کے جج صاحبان ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) سید آصف حسین ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ، عہدیداران آزاد جموں وکشمیر بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، سینئر وکلاء ، میڈیا ،خواتین وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔