وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز کی پہلی سہ ماہی کی رقم جاری کر دی

بدھ 1 اگست 2018 19:52

مظفرآباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19کے لیے مختص کردہ فنڈز کی پہلی سہ ماہی کی رقم جاری کر دی ۔ پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر 2018کے لیے مبلغ 04ارب 04کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے مطابقا فنڈز متعلقہ محکمہ جات کو ریلیز کر دئیے ہیں ۔ ترقیاتی فنڈز کی بروقت ریلیز سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے رواں مالی سال کے مالی و مادی اہداف حاصل ہو سکیں گے ۔ حکومت آزاد کشمیر نے ترقیاتی فنڈز کی بروقت واگزاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ا دا کیا ہے ۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آزاد جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں حکومت پاکستان کی دلچسپی کا عکاس ہے ۔

متعلقہ عنوان :