میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا حال میں کمیشن ہونے والا جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر 3 روزہ دورے پر ملائیشیاء پہنچ گیا

جمعرات 2 اگست 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا حال میں کمیشن ہونے والا جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر 3 روزہ دورے پر ملائیشیاء کی بندر گاہ کوانتان پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے قیام کے دوران مختلف باہمی روابط پروگرام کو فروغ دینے کے علاوہ رائل ملائیشین نیوی اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے ساتھ مختلف اجلاس اور کھیلوں کی سر گرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔دونوں ممالک کی جانب سے سمندر میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے فلیٹ کا سب سے بڑا جہاز ہے ۔پی ایم ایس ایس کشمیر جدید آلات اور ہتھیاروں سے مکمل طور پر لیس ہے ۔جہاز کی کمانڈ کیپٹن اظہر محمود کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :