چیئرمین نیب آزاد کشمیر کا ضلع کوٹلی میں انوہی تاآگونڈ02 کلو میٹر لنک روڈ کی ناقص تعمیر کے حوالے سے خبر کا نوٹس

چیف انجینئر شاہرات میرپور ڈویژن ،ایکسین شاہرات کوٹلی اور ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو ہدایات

جمعرات 2 اگست 2018 21:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) چیئرمین آزاد جموں وکشمیراحتساب بیورو راجہ محمد اسلم خان نے ضلع کوٹلی میں انوہی تاآگونڈ02 کلو میٹر لنک روڈ کی ناقص تعمیر کے حوالے سے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر شاہرات میرپور ڈویژن ،ایکسین شاہرات کوٹلی اور ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو ہدایات جاری کر دی۔

چیئرمین احتساب بیورو نے متذکرہ سڑک کی ناقص تعمیر کے حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین احتساب بیورو نے چیف انجینئر شاہرات ،ایکسین شاہرات اورڈپٹی کمشنر کوٹلی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر متذکرہ سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے رپورٹ احتساب بیورو کو ارسال کریں۔یاد رہے کہ اسی معاملہ کی نسبت شاکی راجہ محمد وقاص وقار کی جانب سے ایک شکایت احتساب بیورو میںدائر ہو کر زیرکار ہے۔

(جاری ہے)

02 کلومیٹر سڑک کی لاگت تقریباً02 کروڑ روپے ہے۔احتساب بیورو کی جانب سے شکایت پر تحت ضابطہ کارروائی عمل میںلاتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کوٹلی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع کوٹلی سے ریکارڈ حاصل کیا گیا۔موصولہ ریکارڈ کی روشنی میں ایکسین شاہرات کوٹلی کو مورخہ30 جولائی2018 احتساب بیورو میں طلب کیا گیا۔

چیف انجینئر کی جانب سے مئوقف اپنایا گیا کہ موقع پر متذکرہ سڑک پر کام تسلی بخش ہے۔احتساب بیورو میں زیرکار شکایت کی نسبت مزید تحقیقات جاری ہیں۔چیئرمین احتساب بیورو نے متعلقہ تفتیشی آفیسر کو شکایت ہذا کو فوری طور پر یکسو کئے جانے کے احکامات صادر فرمائے ہیں تاکہ متعلقہ ذمہ داران کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میںلائی جائے۔یہ بات ترجمان آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی

متعلقہ عنوان :