پرتگال شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 45 تک پہنچ گیا

یورپی ملک کے کئی شہروں میں ویک اینڈ پر ویرانی ،لوگ گھروں میں چھپ گئے

ہفتہ 4 اگست 2018 11:57

لسبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) یورپی ملک پرتگال کو شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس کے ایک شہرابرانٹیس میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس یورپی ملک کے کئی شہروں میں ویک اینڈ پر ویرانی چھائی ہوئی ہے اور لوگ گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ یورپ کے آئبیرین جزیرہ نما کے سبھی ممالک شدید گرمی کی زد میں ہیں۔اس جزیرہ نما کے ایک ملک اسپین کے شہر کورڈوبا میں گزشتہ ماہ درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔اسی گرم موسم کی وجہ سے کئی یورپی ملکوں کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :