لاڑکانہ کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے اخراجات کے گوشوارے جمع کرادیئے

ہفتہ 4 اگست 2018 20:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) لاڑکانہ کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے متعلقہ رٹرننگ افسران کے پاس عام انتخابات کے دوران کیے گئے اخراجات کے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو 4 اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں تاہم این اے 200 پر کامیاب امیدوار چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 33 لاکھ 36 ہزار 160 کے گوشوارے انکے وکیل آصف سومرو میں متعلقہ رٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے جبکہ فریال ٹالپور نے پی ایس 10 رتودیرو میں آر او آفیس خود پہنچ کر الیکشن مہم پر 18 لاکھ 63 ہزار 436 روپے خرچ کرنے کی تفصیلات جمع کروائیں سابق وزیر داخلا سندھ اور پی ایس 12 پر کامیاب امیدوار سہیل انور سیال نے سیال نے 18 لاکھ 89 ہزار 608 روپے کے گوشوارے جمع کروائے، پی ایس 13 پر کامیاب امیدوار حزب اللہ بگھیو نے اپنی انتخابی مہم پر 7 لاکھ 25 ہزار 100 روپے رقم خرچ کی این اے 201 پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار خورشید جونیجو نے 24 لاکھ 96 ہزار 530 کے گوشوارے متعلقہ رٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے جبکہ پی ایس 11 لاڑکانہ شہر کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے امیدوار معظم علی عباسی نے اپنی انتخابی مہم پر 9 لاکھ 90 ہزار 530 روپے خرچ کیے جس کی تفصیلات انہوں نے متعلقہ آر او کے پاس جمع کروا دیں ہیں۔